اسلام آباد : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادی دہشت گردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
اےٹی سی نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ کے پی کے وارنٹ جاری کئے اور آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے حکم جاری کیا، اپریل 2024 کے بعد کی سماعتوں میں ابتک وزیراعلیٰ کے پی پیش نہیں ہوئے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف تھانہ آئی نائن اور انڈسٹریل ایریا میں احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے۔