جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: گلستانِ جوہر’فرنیچرمارکیٹ‘ میں آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سال 2015 میں آتشزدگی کا پہلا سانحہ ایک بار پھر کراچی میں پیش آیا ہے جہاں شہر کے نواحی علاقے گلستانِ جوہرمیں واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مارکیٹ گلستانِ جوہر کی کامران چورنگی پر واقع ہے اور یہاں نئے اور پرانے فرنیچر کی بے شمار دکانیں ہیں جن کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اس وقت آگ بجھانے میں مشغول ہیں جب کہ دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت اپنا قیمتی سامان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

تاحال آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن بڑے پیمانے پر مالی نقصان متوقع ہے۔

موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہے اور ہوا بھی چل رہی ہے اس لئے آگ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور پانچ گاڑیاں اس آگ کو بجھانے کے لئے ناکافی ہیں۔

گذشتہ اتوار ہی کراچی کے علاقے حاجی کیمپ میں واقع ٹمبر مارکیٹ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے سبب 400دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تھی اور اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں