کراچی: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے مال گاڑیوں اور کارگو کے کرایوں میں 3فیصد اضافہ کر دیا۔
مال گاڑیوں اور کارگو کے کرایوں میں اضافہ جولائی سے نافذالعمل ہو گا۔ کراچی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں سکھر،کراچی ۔ ملتان، لاہور۔راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور ڈویژن کے ڈی ایس کو کرایوں میں اضافے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیل کوائل، پیٹرولیم مصنوعات کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ کرایوں میں اضافے کا ریٹ ٹیبل تمام اسٹیشن ماسٹرز کو جلد بھیج دیا جائے گا۔