بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

کراچی: گلستان جوہر تھانے میں پولیس اور وکلا میں تصادم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تھانے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش پر پولیس اور وکلا کے درمیان جھگڑا ہوا۔

تھانے میں وکلا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ وکلا نے تھانے پر حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک وکیل بغیر اجازت ایس ایچ او کے سائڈ روم میں داخل ہوا تھا، وکیل کو باہر جانے کا کہا تو اس نے بدتمیزی کی، وکیل نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلوا کر تھانے پر حملہ کیا۔

- Advertisement -

پولیس نے تھانے میں زبردستی گھسنے والوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد وکلا نے تھانے کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس مظاہرین پر بھی لاٹھی چارج کی جبکہ احتجاجی وکلا کی جانب سے پتھراؤکیا گیا جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے گلستان جوہر میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر اقدام اٹھاتے ہوئے ایس پی گلشن، ڈی ایس پی شارع  فیصل اور ڈی ایس پی فیروز آباد کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں