بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: وائلڈ لائف ملازمین نے مداری کے بندر کو مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

وہاڑی: پنجاب کے شہر وہاڑی میں محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے ایک غریب مداری کے بندر کو تشدد کر کے مار ڈالا، بے زبان جانوروں پر تشدد کا یہ ایک اور واقعہ ہے، اس سے قبل اونٹ اور گدھے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی وائلڈ لائف انتظامیہ کی نااہلی کا ایک سنگین کیس سامنے آیا ہے، کرتب دکھانے والے مداری پر تشدد کرنے کے بعد اس کا بندر بھی چھین کر اسے مار دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق وائلڈ لائف ملازمین نے مداری کو چڑیا گھر کے قریب بندر سمیت پکڑا تھا، ملازمین نے مداری اور اس کے بندر پر تشدد کیا، بندر تشدد سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔

- Advertisement -

ناصر نامی مداری نے وائلڈ لائف ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، متاثرہ مداری نے بتایا کہ اس نے بندر خرید کر خود اسے کرتب سکھائے تھے اور پھر اس کا تماشا دکھا کر اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا تھا۔

ناصر کے بیان کے مطابق وائلڈ لائف ملازمین نے جانور پر ظلم کرتے ہوئے اس کی روزی کا ذریعہ چھین لیا۔

مداری ناصر مردہ بندر کو لے کر تھانہ سٹی پہنچ گیا تاہم پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، غریب محنت کش نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں