جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن محمد حماس ایک ہفتے سے لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایشین اور نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن محمد حماس ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں تائیکوانڈو چیمپین محمد حماس کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

والد محمد ظریف کا کہنا ہے کہ حماس کے کلاس فیلوز نے بتایا کہ اسے کسی نامعلوم شخص کی کال آئی تھی۔

- Advertisement -

محمد حماس کے والد کا کہنا ہے کہ کال سننے کے بعد بیٹا ییونیورسٹی کے گیٹ نمبر دو پر گیا تھا، گیٹ سے بیٹے کو چند لوگ سفید گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔

محمد حماس

واضح رہے کہ محمد حماس محلہ دین پور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں، وہ لاہور میں نجی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جبکہ انہوں نے جونیئر، سینئر کیٹیگری میں متعدد ٹائٹل جیتے ہیں۔

گزشتہ سال دو نومبر 2023 کو پاکستان کے محمد حماس نے کامبیکس ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ فائنل میں ہم وطن سلمان خان کو 2-0 سے ہرا کر 48 کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں