اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حماس سے قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی پٹی میں قید اسیروں کے خاندانوں کے ایک گروپ کو بتایا ہے کہ ان کے پیاروں کی واپسی کا معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔
ان کا یہ تبصرہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے لیے نئی کوششوں کے درمیان آیا ہے۔ اس سے قبل آج حماس نے کہا کہ اس نے مصری اور قطری مذاکرات کاروں کے سامنے نئی تجویز رکھی ہے ہے جو اسرائیل کو پیش کی گئی ہے۔
- Advertisement -
مبینہ طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آج بعد میں ملکی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے تاکہ اس پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔