بھارت کی ریاست تلنگانہ میں مسجد میں گھس کر امام کو اذان دینے اور جماعت کروانے نہ کرنے کی دھمکی دینے والے دو شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر نرمل کی ایک جامع مسجد میں گزشتہ رات نماز عشاء سے قبل دو ملزمان داخلے ہوئے اور انہوں نے امام عبدالعزیز کو دھمکی دی۔
ملزمان کی شناخت نوین ریڈی اور نتیس ریڈی کے نام سے ہوئی جنہوں نے امام عبدالعزیز کو اذان اور جماعت نہ کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے زد و کوب کیا۔
مقامی مسلمانوں نے واقعے کی اطلاع محمد جابر احمد نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ و ضلعی صدر مجلس کو دی جنہوں نے فوری طور پر پولیس افسران سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
امام عبدالعزیز نے بھینسہ رورل پولیس تھانے میں ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے شر پسندوں کو گرفتار کیا۔
پولیس افسران نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امام کو دھمکی دینے والے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جن کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔