بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

گورنر سندھ کا کے الیکٹرک کو سخت انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے اگر محرم الحرام کے 10 ایام میں لوڈشیڈنگ کی تو وہ احتجاجاً اس کے دفتر جاکر بیٹھ جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گورنر سندھ کی زیر صدارت علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کامران ٹیسوری نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے سمیت بلدیاتی اداروں کو نکاسی آب، پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ کے الیکٹرک کو ماہ محرم کے ابتدائی عشرے میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک نے محرم الحرام کے ابتدائی 10 ایام میں بجلی لوڈشیڈنگ کی تو وہ احتجاجاً کے الیکٹرک کے دفتر جا کر بیٹھ جائیں گے۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے شرجیل میمن کے استعفی مانگنے کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن کو انکا گورنر رہنا پسند نہیں، وہ جانیں اور ان کی سیاست جانیں، میں صوبے کے آئینی سربراہ ہوں، میرا کام تو عوام کی خدمت کرنا ہے اور میں یہ کام کرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف مل کر پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ کراچی کے بعد جلد ہی سکھر، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں بھی آئی ٹی پروگرام شروع کریں گے۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے ٹاونز چئیرمینز کو فنڈز کا فقدان ہونے پر خود انہیں فنڈز دینے کی پیشکش بھی کر دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں