راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نےبھوک ہڑتال کی دھمکی دےدی ، رہنما پی ٹی آئی علی محمدخان نے سوال کیا آخرانہیں انصاف کیوں نہیں مل رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کروں گا۔
علی محمدخان کا کہنا تھا کہ مظالم بند نہ کیے گئے توبانی پی ٹی آئی بھوک ہڑتال پرچلے جائیں گے، آخرانہیں انصاف کیوں نہیں مل رہا، سیاسی حل کیوں نہیں نکالا جاتا۔
- Advertisement -
پارٹی اختلافات کے حوالے سے انھوں نے تردید کی کہ پارٹی میں دھڑے بندی نہیں،صرف ایک گروپ ہے، جوواپس آناچاہتےہیں ان کا فیصلہ بانی خودکریں گے، سب کوواپس لینا ہے نہ ہی سب کو انکار ہے۔