بھارت میں سانپ نے کھانسی کے شربت کی بوتل نگل لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسہ میں کسی شہری کی جانب سے کھانسی کے شربت کی بوتل استعمال کے بعد پھینک دی گئی تھی جسے سانپ نے نگل لیا۔
کھانسی کے شربت کی بوتل نگلنے کے بعد سانپ کو سانس لینے میں مشکلات پیش آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ نے کھانسی کے شربت کی بوتل نگل لی اور ارد گرد لوگ بھی موجود ہیں۔
بعدازاں مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو بلایا گیا جنہوں نے سانپ کو پکڑ کر بوتل اس کے گلے سے نکالی اور اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریسکیو ٹیم کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ لوگ کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری لیں تاکہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ کوڑا کرکٹ محفوظ مقام پر پھینکنے سے متعلق سخت قوانین بنانے چاہییں۔