جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آئندہ سالوں میں کیا ہونے والا ہے؟ بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئیاں

اشتہار

حیرت انگیز

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ آنجہانی خاتون نجومی بابا وانگا کی آئندہ سالوں سے متعلق کی گئی خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے کئی سال گزر گئے تاہم انہوں نے اپنی زندگی میں سال 5079 تک دنیا کے ختم ہو جانے کی پیشگوئی کی تھی۔

بابا وانگا نے یہ بھی پیشگوئیاں کی تھیں کہ 5079 تک دنیا میں مختلف واقعات پیش آئیں گے جس پر سائنسدان پر حیران ہیں۔

- Advertisement -

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی نجومی نے نائن الیون، جوہری ہتھیار اور روس یوکرین جنگ جیسے واقعات کی پیشگوئی بھی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

بابا وانگا کی آئندہ سالوں سے متعلق پیشگوئیاں ملاحظہ کیجیے:

2025: یورپ میں ایک بڑا تنازع جنم لے گا جو براعظم کی آبادی میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔

2028: انسان توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی کوشش میں سیارے وینس یعنی زہرہ تک پہنچ جائے گا۔

2033: برف کے پگھلنے سے سطح سمندر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

2076: کمیونزم کی عالمی سطح پر دوبارہ واپسی ہوگی۔

2130: تہذیبوں کا خلائی مخلوق سے رابطہ ہوگا۔

2170: خشک سالی ہوگی۔

3005: مریخ پر ایک جنگ لڑی جائے گی۔

3797: زمین کی تباہی کے ساتھ انسانیت نظام شمسی کے اندر کسی دوسرے سیارے پر جانے کی صلاحیت رکھے گی۔

5079: دنیا کا اختتام ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں