بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتیحی کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نورا فتیحی نے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ جوڑے کے ساتھ جیولری زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دلبر‘ ڈے مبارک، میں آپ لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
نورا فتیحی نے اس سے قبل بھی برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ نورا فتیحی ڈانس رئیلٹی شوز میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے پلاسٹک سرجری کروانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے ایسا الزام ہے کہ جو سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی قدرتی خوبصورت اور نین نقش پر فخر ہے، مجھے کبھی اس پر شرم محسوس نہیں ہوئی۔