ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنے پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے  ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست تحریک تحفظ آئین کے کوآرڈی نیٹراخونزداہ حسین نے دائرکی، جس میں کہا گیا کہ ڈی سی اسلام آباد نے 4 جولائی کوعدالت کو بتایا این او سی جاری کردیا گیا ہے پھر عامرمغل سرکاری حکام کوجلسہ گاہ کےوزٹ پر لےجانے کیلئے ڈی سی آفس گئے تو ان کو پولیس نے ڈی سی آفس سے گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

درخواست میں کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کےٹوئٹ سےمعلوم ہوا جلسے کا این او سی منسوخ کردیاگیا ، ڈی سی اسلام آبادنےکل این او سی منسوخ کرنے کا لیٹر بھیج دیا۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی حکم کےباوجودترنول جلسے کا این او سی معطل کرناتوہین عدالت ہے، استدعا ہے کہ عدالت این اوسی معطل کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

تحریک تحفظ آئین کی جانب سے درخواست میں چیف کمشنر، ڈی سی ،آئی جی،ایس ایچ اوتھانہ ترنول ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے کا این اوسی منسوخ کردیا گیا تھا اور انتظامیہ نے اسٹیج کیلئے لگائے گئے کنٹینر اور دیگرسامان کو جلسہ گاہ سے باہرنکال دیا تھا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت محرم الحرام میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تاہم پی ٹی آئی دعوت کے باوجود شریک نہیں ہوئی۔

چیف کمشنر نے سیکیورٹی خدشات اور سفارشات پر جلسے کا این اوسی معطل کیا ، بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا تھا کہ جلسہ تو ہم ہرصورت میں کریں گے، کسی بھی صورت میں جلسہ کینسل نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں