جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں ، وہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ناہید آپا کے نام سے جانی جانے والی مشہور و معروف شیف ناہید انصاری موذی مرض سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں، وہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

معروف شیف کے انتقال کی خبر ایک نجی ٹی وی شو کی میزبان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔

ناہید آپا مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے لذیز کھانوں اور بیکنگ کلاسز کے باعث مشہور تھیں، ان کے کوکنگ شوز نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور اپنی غیر معمولی ترکیبوں سے سامعین کو مسحورکیا۔

معروف شیف نے اپنی زندگی کے 35 سال سے زیادہ کھانا پکانے کے لیے وقف کیے، جس سے کھانا پکانے کے منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے گئے۔

وہ ایک ماہر ٹیچر بہت مہذب اور مہربان والی شخصیت تھیں، اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے علاوہ ناہید آپا کو ان کے نرم رویے کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں