ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

بھارت: انتہاء پسندوں نے ایک اور مسلم نوجوان کو تشدد کرکے مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں پر تشدد کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، ایک اور مسلم نوجوان کوجنونی انتہاء پسندوں نے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں فیروز قریشی نام کا شخص کسی کام سے جلال آباد کے گنگا نگر آیا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان پنکی، پنکج، راجندر اور ان کے دوستوں نے فیروز قریشی کو بے دردی سے مارا، بعض مقامی افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی،حملے میں فیروز شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں چل بسا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارت میں انتخابی نتائج کے بعد سے ہجومی تشدد کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ چند روز کے دوران 6 مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقتول کے رشتہ داروں نے نعش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

اس واقعہ پر بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ٹویٹر پر ری پوسٹ کرتے ہوئے شدید مذمت کی۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی گجرات کے ضلع آنند میں کرکٹ میچ دیکھنے آیا مسلم نوجوان انتہا پسند ہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوگیا تھا۔

روس کے مشرقی یوکرین پر حملوں میں 4 افراد ہلاک

مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے 22 جون کو پیش آیا تھا۔ مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے اپنے دوست کے ہمراہ گراؤنڈ گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں