ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں نئے ہجری سال 1446 کا آغاز کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں ’اتوار7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446ھ کا آغاز ہوگا‘۔ جبکہ سنیچر 6 جولائی 2024 مطابق 30 ذی الحجہ ہجری سال 1445 کا آخری دن ہے‘۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ’جمعہ 5 جولائی 2024 (29 ذی الحجہ) کو نئے ہجری سال کے ماہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا‘۔

’رویت ہلال کے حوالے سے مطلوبہ شواہد مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر طے کیا گیا کہ سنیچر کو ذی الحجہ کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ اتوار کو ماہ محرم 1446ھ شروع ہوگا‘۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ایک ہفتے میں 51 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

واضح رہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، سال کا پہلا مہینہ ہونے کی وجہ سے محرم کے مہینے کی اسلام میں خاص اہمیت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں