ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

مصطفیٰ کمال نے سندھ میں ترقی کے صوبائی حکومت کے دعوؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال نے سندھ میں ترقی کے صوبائی حکومت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا اگر کچھ کیاہوا ہوگا تو چاند پر تونہیں زمین پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےسندھ حکومت کی15سالہ کارکردگی بیان کی، بتایاجارہاتھاکہ سندھ دنیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ صوبہ بن گیا ہے، ایم کیوایم پاکستان وزیراعلیٰ سندھ کے تمام دعوؤں کو رد کرتی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی غلط تصویر پیش کرنےکی کوشش کی، اگر کچھ اچھا ہوتا تو ہم وزیراعلیٰ سندھ کے کاموں کی تعریف کرتے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایم پی ایز نےاسمبلی میں پورے سندھ کامقدمہ لڑنےکی کوشش کی، سندھ کےعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی،دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی بتانے کیلئےاربوں روپے خرچ کرنا پڑیں، کچھ اچھا کیا ہوگا تو چاند پر تو نہیں کیا ہوگا، زمین پر ہوگا تو لوگ اچھا بولیں گے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی پریزنٹیشن کے دوران ہر 2منٹ بعد اشتہار چلتے رہے،دنیا میں جہاں بھی کام ہوتا ہےحکومت کو اشتہارات لگاکر کارکردگی بتانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

انھوں نے بتایا کہ پچھلے15سالوں میں سندھ حکومت نے 18ہزار ارب روپے خرچ کئے، 18ہزارارب اتنے ہوتے ہیں پورے سندھ کو مسمار کرکے 50باردوبارہ بناسکتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ کراچی سے کشمور تک ہر طرف تباہی ہے، 3ہزار200ارب روپے تعلیم پر لگائے اور بچےاسکولوں سےباہر ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ میری میئرشپ میں کراچی دنیا کے 12 تیزی سےترقی کرنیوالےشہروں میں شامل تھا اور آج کراچی دنیا کے5 بدترین رہنے والے شہروں کی جگہ میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں