ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو وہ اقدار کی سیاست کیا کریں گے؟ عطا تارڑ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا پاکستان عوام پارٹی کے قیام کے اعلان پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے پاکستان عوام پارٹی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو وہ اقدار کی سیاست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج اربوں پتی سرماریہ کار اکٹھا ہونا تھا جس میں پرانی ٹیپ چلائی گئی، آج تضادات سے بھرپور تقریریں دیکھنے کو ملیں، تقریریں کرنے والے ماضی میں اقتدار کی کرسی سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں۔

- Advertisement -

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام سوال کرتی ہے ملک کی بڑی کرسی پر براجمان تھے تب کیوں خاموش تھے، وزیراعظم، پیٹرولیم، وزیر خزانہ رہنے والے آج کیے اعلانات پر خود عمل کیوں نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایک جانب کہتے ہیں اقتدار منزل نہیں اور ساتھ ہی خود کو مسیحا بھی قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ جب اقتدار میں آئی عوام کا معیار زندگی اور ملکی ترقی میں کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم دن رات معاشی میدان میں ابھرتا ہوا ملک بنانے کے لیے حصہ ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کا اعلان کیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی استحکام ہے، اسمبلی میں بیٹھے زیادہ تر لوگ الیکشن ہارے ہوئے ہیں، فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے،عوام  پاکستان سوچ کا نام ہے، اس پارٹی میں وہ لوگ ہوں گے جو ملک کو کچھ دیں گے، لیں گے نہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام شکاری نظام بن گیا ہے، حکمران عوام کو شکار سمجھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں