بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ظہیر سے شادی پر سوناکشی سنہا نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی ہونے پر خود کو خوش قسمت لڑکی قرار دیدیا۔

سوناکشی اور ظہیر نے بھلے ہی اپنے تعلقات کو سات سال تک پردے میں چھپائے رکھا، تاہم اب وہ ایک دوسرے کے لیے کھل کر اظہار کرنے سے گریز نہیں کرتے، شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کی کئی ویڈیوز اور میڈیا پر بیانات وائرل ہو رہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میری زندگی میں واقعی کچھ بھی نہیں بدلا ہے سوائے اس کے کہ مجھے اب اپنے بہترین دوست کے ساتھ رہنے کا موقع ملے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اور یہ سب سے زیادہ مزے کی بات ہے میرے لیے، اس کے علاوہ، سب کچھ معمول جیسا ہے، زندگی بہت اچھی ہے، ظہیر بہت پیارا ہے، میں ایک خوش قسمت لڑکی ہوں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر بھی دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا تھا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ کیا اب میں اسپتال بھی نہیں جا سکتی کیونکہ لوگ سمجھیں گے کہ میں حمل سے ہوں۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہم اسپتال نہیں جاسکتے ہیں کیوں جیسے ہی ہم گھر سے باہر نکلیں گے تو لوگوں کو لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 7 سال تک دوستی قائم رہنے کے بعد 23 جون 2024 کو ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے ’سول میرج‘ کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں