کراچی کے علاقے سرسید تھانے کی حدود میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرسید سے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی شناخت گوہر کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے مختلف علاقوں میں متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ایک شخص نے با پردہ راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا تھا اور خاتون کے مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا تھا۔
ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کا بتانا تھا کہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی تھی، ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔