ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

منشیات اسمگلر بہن، بھائی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس نے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزمان بہن بھائی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موچکو پولیس نے حب سے کراچی منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلر بہن بھائیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 کلو منشیات بھی برآمد کرلی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ منشیات موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر چھپائی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں