ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیسٹ ٹیم (ریڈ بال) کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کراچی پہنچ گئے ہیں وہ آج نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیسٹ ٹیم (ریڈ بال) کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کراچی پہنچ گئے ہیں وہ آج نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی اپنے ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں وہ آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

- Advertisement -

جیسن گلیپسی اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پری سیزن فٹنس اور فیلڈنگ ٹریننگ کیمپ کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

ریڈ بال ٹیم ہیڈ کوچ کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں سندھ کے روایتی تحائف ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیپسی کو دو ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم ریڈ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور ان کا پہلا اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہوگی جو آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب جیسن گلیپسی نے آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں بنگلہ دیش اے کیخلاف میچز کھیلنے کے لیے روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں اہم ٹپس دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں