پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

درندہ صفت شخص کا بیوی بچوں پر حملہ، شیر خوار بیٹا ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

باپ اپنے بچوں کے لیے سب سے مضبوط سہارا ہوتا ہے لیکن ایک درندہ صفت شخص نے کدال سے بیوی اور بچے پر حملہ کر کے شیر خوار کو مار ڈالا۔

شوہر اور باپ اپنی بیوی اور بچوں کے لیے ایک محفوظ سائبان مانے جاتے ہیں لیکن اسی معاشرے میں کچھ ایسے بھی ہے جو اپنے عمل سے درندوں کی سفاکی کو بھی مات دے دیتے ہیں۔

یہ دلخراش واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں گھگھرا تھانہ گومٹ گاؤں میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور شیر خوار بچے پر کدال سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے 8 ماہ کا شیر خوار بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق موہن اوراون نامی شخص 8 دن پہلے بنارس سے کام کرنے کے بعد اپنے گاؤں واپس آیا تھا جہاں اس نے جمعے کے روز گھر میں سوئی ہوئی بیوی اور بچے پر کدال سے حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ جگہ پر دیگر چار خواتین بھی سو رہی تھیں اور وہ بھی اس حملے میں زخمی ہوئیں جنہیں تشویشناک حالت میں رانچی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 8 ماہ کے آکاش کمار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں