اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

کس خوش نصیب کا نام غلاف کعبہ پر لکھا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ برسوں سے ایک خوش نصیب شخصیت کا نام غلاف کعبہ پر لکھا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔ غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سجایا جاتا ہے جنہیں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا جاتا ہے۔ اس میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال ہوتی ہے۔

تاہم اس غلاف پر کئی دہائیوں سے ایک خوش نصیب شخصیت کا نام بھی لکھا جاتا ہے اور وہ خوش نصیب شخصیت خطاط عبدالرحیم امین بخاری ہیں جو خانہ کعبہ کے دروازے اور غلاف پر کام کرنے والے اولین خطاطوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کو اپنی خطاطی کے ہنرسے سجایا۔

- Advertisement -

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 1917 میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہونے والے عبدالرحیم کو بچپن سے خطاطی کا شوق تھا اور اسی شوق کی خاطر انہوں نے صرف 15 برس کی عمر میں ہی کسوہ کعبہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں غلاف کعبہ بنانے میں حصہ لیا،

یہ ان کی محنت اور جذبہ ہی تھا کہ بہترین کارکردگی کی بدولت وہ جلد اس میں طاق ہوگئے اور اپنے شعبے میں فنی کاریگروں کے تیکنیکی سربراہ مقرر ہوئے اور انہوں نے کے مطابق عبدالرحیم امین بخاری مکہ مکرمہ میں 1335ھ مطابق 1917 میں پیدا ہوئے۔ انہیں بچپن سے خطاطی کا شوق تھا۔

عبدالرحیم امین بخاری نے صرف 15 برس کی عمر میں کسوہ کعبہ میں شمولیت اختیار کی اور بہترین کارکردگی پر اپنے شعبے میں فنی کارکنوں کے تکنیکی سربراہ مقرر ہوئے اور 1962 میں ام الجود میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا نگران اعلی مقرر کیا گیا۔

وہ خط الثلث کے ماہر مانے جاتے ہیں اور انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے پر اپنے فن کو انتہائی نفاست اور خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے 1363 1943 میں خانہ کعبہ کے پہلے دروازے پر ’خط الثلث‘ میں خطاطی کی اور دوسرا دروازہ جو شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور 1979 میں لگایا گیا اس کو بھی اپنے ہنر سے سجایا۔

ان کے فن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے اپنے دور میں حکم دیا تھا کہ خطاط عبدالرحیم امین کا نام خانہ کعبہ کے غلاف پر لکھا جائے اور اس حکم پر 45 سال سے من وعن عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

نئے اسلامی سال کا آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل، روح پرور ویڈیو دیکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں