اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

آپ جاہل ہیں یا احمق؟ جاوید اختر نے سوشل میڈیا صارف کو ڈانٹ پلادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم ساز اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کو نامناسب جملہ کہنے پر کھری کھری سنا دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی و سیاسی مسائل پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے والے جاوید اختر نے ’غدار کا بیٹا‘ کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو سخت الفاظ میں ڈانٹ دیا۔

جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر امریکی صدر جوبائیڈن کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے بھارتی شہری ہونے پر فخر ہے اور آخری سانس تک میں بھارتی شہری رہوں گا لیکن مجھ میں اور جوبائیڈن میں ایک مشترکہ فیکٹ ہے۔ ہم دونوں کے امریکہ کا صدر بننے کے برابر کے امکانات ہیں۔‘

مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ میں ایک صارف نے انہیں ’غدارکا بیٹا‘ کے لقب سے نوازا اور کہا کہ ’آپ کے والد نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا تاکہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن ہو، پھر ترقی پسند مصنف کے بھیس میں انہوں نے ہندوستان میں رہنے کا انتخاب کیا۔ تم غدار کے بیٹے ہو جس نے ہماری قوم کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا، اب تم کچھ بھی کہو لیکن یہ سچ ہے۔‘

جاوید اختر

اس کمنٹ پر سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور گیت نگار کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔
انہوں نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ آپ مکمل طور پر جاہل ہیں یا مکمل بیوقوف۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’1857 سے میرا خاندان آزادی کی تحریک میں پیش پیش رہا اور جیل اور کالا پانی میں قید رہا، تب شاید آپ کے باپ دادا انگریز حکومت کے جوتے چاٹ رہے تھے۔‘

واضح رہے کہ جاوید اختر کے پڑدادا فضلِ حق خیرآبادی نے 1857 کی جنگ آزادی میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف بھرپور حصہ لیا تھا۔

فضلِ حق خیرآبادی کو اس جنگ میں شریک ہونے پر کالا پانی کی جیل میں قید کیا گیا تھا جہاں وہ 1864میں اسی جیل میں چل بسے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں