اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

1983 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کو 41 سال بعد کیا یاد آیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے پہلا ون ڈے ورلڈ کپ 1983 میں جیتا اور اب 41 سال بعد فاتح ٹیم کے اراکین کو اپنا نقد انعام یاد آیا جس کے لیے بورڈ سے مطالبہ کر دیا۔

بھارت نے حال ہی میں روہت شرما کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ہے جس کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں پر نوٹوں کی برسات کر دی اور انہیں 125 کروڑ روپے نقد انعام دیا۔

اس بھاری بھرکم انعام پر 1983 میں کپل دیو کی قیادت میں اپنا اولین ورلڈ کپ (ون ڈے) جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام سے محرومی ستانے لگی تو انہوں نے 41 سال بعد بی سی سی آئی سے نقد انعام دینے کا مطالبہ کر دیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق جب بی سی سی آئی نے موجودہ ٹی 20 چیمپئن سائیڈ کو 125 کروڑ کی انعامی رقم دی تو 1983 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے پلیئرز نے شکوہ کیا کہ بورڈ نے ہمیں فنڈز کی کمیابی کے سبب بہت کم رقم دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پلیئرز نہیں نقد انعام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1983 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی اسکواڈ کے ہر ممبر کو 25 ہزار ملے تھے، اب تو بورڈ کے پاس بہت دولت ہے، اب انہیں انعام دینے سے کون روک سکتا ہے لہذا ہمیں بھی بڑی نقد رقم انعام میں دی جائے۔

بی سی سی آئی کی اخلاقیات پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے مذکورہ اسکواڈ کے ایک فاتح رکن نے بی سی سی آئی سے پوچھا ہے کہ وہ اب ایک ارب ڈالر کی کمپنی بن چکی ہے تو اسے 1983 کے ورلڈ کپ کے فاتحین کو انعام دینے سے کیا چیز روک رہی ہے۔

1983 کی چیمپئن سائیڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ ہماری اس وقت کی ٹیم کے صرف چند کھلاڑیوں کو کام مل رہا ہے، باقی جدوجہد کر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کو اس پر بھی غور کرنا چاہیے۔

بھارت نے جب 41 سال قبل ورلڈ کپ جیتا تھا تو اس وقت بھارتی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو جیت پر 100 روپے انعام دیا جاتا تھا لیکن ورلڈ کپ جیتنے پر 25 ہزار روپے انعام دیا گیا تھا۔ بعد ازاں معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے ہر کھلاڑی کے لیے ایک لاکھ کی رقم اکٹھی کرنے کے لیے ایک فیڈ ریزنگ شو کا انعقاد کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اب تک دو ون ڈے ورلڈ کپ اور دو ہی ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

بلیو شرٹس نے 1983 اور 2011 میں ایک روزہ عالمی کپ جیتے جب کہ 2007 اور 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں