اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

موجودہ دور حکومت نے ابتدائی 3 ماہ میں قرضوں میں نگرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت کے 3 ماہ میں نگرانوں کے آخری 3 ماہ کے مقابلے قرضوں میں 113 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت نے ابتدائی 3 ماہ میں قرضوں میں نگرانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

حکومت کے 3 ماہ میں نگرانوں کے آخری 3 ماہ کے مقابلے قرضوں میں 113 فیصد اضافہ ہوا، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی دستاویز میں بتایا گیا کہ مئی2024  تک وفاقی حکومت کاقرضہ67 ہزار816 ارب روپے ہوگیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : حکومت نے کتنا قرض لیا؟ اہم معلومات

دستاویز میں کہا گیا کہ مارچ تا مئی 2024 وفاقی حکومت کا قرضہ3011 ارب روپےبڑھا، نگراں دور کے آخری 3 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ 1416 ارب روپے بڑھا تھا۔

وفاقی حکومت کے قرضوں میں اضافہ دسمبر2023سےفروری2024 کےدوران ہوا تھا، فروری2024 میں وفاقی حکومت کاقرضہ64 ہزار 806 ارب روپے تھا، جبکہ نومبر2023 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 63390 ارب روپے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں