اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

6 منزلہ خستہ حال عمارت گر پڑی، 7 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات میں چھ منزلہ خستہ حال عمارت گرنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سورت کے سچن پالی گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک 6 منزلہ عمارت گرنے کی وجہ سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔

- Advertisement -

سورت کے چیف فائر آفیسر بسنت پاریک نے بتایا کہ رات بھر جاری رہنے والے آپریشن میں اب تک سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ اب بھی کئی افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جن کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ منہدم ہونے والی عمارت کافی پرانی اور خستہ حال ہوچکی تھی جو بارش کے موسم میں اچانک گر پڑی۔

اس عمارت میں 35 کمرے تھے اور پانچ سے سات خاندان اپنی زندگیوں کا لاحق خطرات کے باوجود وہاں رہنے پر مجبور تھے کہ ان کے لیے کہیں دوسری جگہ سر چھپانے کا آسرا نہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ عمارت کی مالک ایک غیر ملکی خاتون ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں