اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے بعد آئی سی سی کی کون سی ویڈیو سب سے زیادہ دیکھی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد آئی سی سی کی جاری کردہ ویڈیوز کا ڈیجیٹل چینلز پر دیکھنے کا ریکارڈ بن گیا۔

گزشتہ ماہ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارت کی اس تاریخی فتح کے بعد آئی سی سی نے فائنل میچ اور اس کے بعد کی کئی ویڈیوز جاری کیں جنہیں 24 گھنٹے میں ریکارڈ 1.3 بلین (ایک ارب 30 کروڑ) صارفین نے دیکھا۔

- Advertisement -

آئی سی سی کی جانب سے جن یادگار لمحات کی ویڈیوز جاری کی گئی تھیں ان میں سب سے زیادہ بھارتی کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میدان میں بھنگڑے ڈالنے والی ویڈیو کو دیکھا گیا جس کو 124 ملین افراد نے دیکھا۔

اس کے بعد ہاردک پانڈیا کے آخری اوور میں جب جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے پہلی ہی گیند پر عین باؤنڈری لائن پر سوریا کمار کا پروٹیز بلے باز ڈیوڈ ملر کا لیا گیا ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو کو 101 ملین صارفین نے دیکھا۔

ورلڈ کپ ٹرافی لینے کے لیے آنے والے بھارتی کپتان روہت شرما کی مخصوص چال پر مبنی ویڈیو کو 85 ملین بار دیکھا گیا جب کہ جیت کے بعد روہت شرما کا ہاردک پانڈیا کو گلے لگا کر گود میں اٹھانے والی ویڈیو 66 ملین بار دیکھی گئی۔

ایان اسمتھ کی پرجوش کمنٹری والی ویڈیو کو 62 ملین بار، بھارتی بولر جسپرت بمراہ کی اپنی بیٹی کو گود میں لے کر پیار کرنے والی ویڈیو کو 61 ملین، فائنل جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ٹرافی کے ہمراہ ایک ساتھ نظر آنے والی ویڈیو کو 59 ملین، ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ پچ پر مخصوص پوز بنانے والی ہاردک پانڈیا کی ویڈیو کو 56 ملین بار دیکھا گیا۔

 

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے پچ کی مٹی اٹھا کر کھائی اور اس ویڈیو کو 49 ملین بار دیکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں