اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

فلم ’کالکی 2898‘ نے بزنس کا ریکارڈ قائم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سپر اسٹار پرابھاس اور بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898‘ نے صرف دس دن میں دنیا بھر سے 800 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’ کالکی 2898 اے ڈی کی دنیا بھر میں دھوم ہے، فلم نے صرف 10 دن کے اندر 800 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کالکی 800 کروڑ تک پہنچنے والی تیز ترین فلم بن گئی، فلم نے اپنے پہلے دن تمام زبانوں میں باکس آفس پر دنیا بھر میں 191.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

- Advertisement -

سائنس فکشن فلم کالکی 2898 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

فلم کو دنیا بھر میں 6 زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے، وی جے یانتھی پروڈکشن کے بینر تلے اس فلم نے اپنے ریلیز کے 10 دن کے اندر ہی گراس باکس آفس کلیکشن پر 800 کروڑ  کا دنیا بھر میں بزنس کرلیا ہے۔

فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔

’ کالکی 2898‘  خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پڈوکون، دیشا پٹانی اور دیگر نے زبردست اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن نے اشوتھاما کا کردار ادا کیا جبکہ کمل ہاسن کو ’سپریم یاسکین‘ دکھایا گیا ہے، یہ جمعرات 27 جون کو  تھیٹر پر ریلیز کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں