اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی 125 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا یہ رقم ٹیم کے کھلاڑیوں اور اراکین میں کیسے تقسیم ہوگی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 42 اراکین جن میں سپورٹنگ اسٹاف اور سلیکشن ممبران بھی شامل ہیں میں تقسیم کی جائے گی تاہم یہ رقم مساوی طور پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر تقسیم ہوگی۔

بھارتی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ہر کھلاڑی کو 5، پانچ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ بھی اتنی ہی انعامی رقم کے حقدار ہوں گے جب کہ ریزرو میں رکھے گئے چار کھلاڑی بھی ایک ایک کروڑ روپے پائیں گے۔

- Advertisement -

ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف کو فی کس ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ تین فزیو تھراپسٹ، تین تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹس، دو مساجر اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کو دو دو کروڑ روپے ملیں گے۔

بھارتی اسکواڈ کا اعلان کرنے والی سلیکشن کمیٹی بھی اس بہتی گنگا سے ہاتھ دھوئے گی اور سلیکشن کمیٹی کے ہر رکن کو ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے۔

1983 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کو 41 سال بعد کیا یاد آیا؟

بھارتی بورڈ نے انعامی رقم کی تقسیم کے حوالے سے تمام کرکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں