اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

مہنگائی کا طوفان، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں ٹماٹر کی قیمت نے 400 کا ہندسہ عبورکرلیا جبکہ پیاز،آلو،ہری مرچ، بھنڈی، توری، ادرک لہسن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کے طوفان نے مزید شدت اختیار کرلی، روزمرہ استعمال کی تقریباً تمام اشیا ہی اس وقت مہنگائی کےطوفان کی لپیٹ میں آچکی ہیں۔

اسی صورتحال میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے اور سرخ ٹماٹر کے ریٹس نے شہریوں کولال پیلا کردیا ہے۔

- Advertisement -

ملک میں ٹماٹرکےنرخ نے چارسو کا ہندسہ عبورکرلیا، بدین میں ٹماٹر 400 سے ساڑھے 450 روپے فی کلوتک پہنچ گیا جبکہ جامشورو، میرپور خاص اور تربت میں بھی فی کلو ٹماٹر 400 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

کراچی میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوا اور فی کلو قیمت تین سو سے ساڑھےتین سو روپے تک پہنچ چکی ہے۔

کوئٹہ میں ڈھائی سو روپے جبکہ پشاور میں بھی اسی روپے اضافے کے بعد ٹماٹر دو سو بیس روپے فی کلوکا ہوگیا ہے۔

ٹماٹر کے ساتھ ساتھ،، پیاز،آلو،ہری مرچ، بھنڈی، توری، ادرک لہسن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں .

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں