اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

مسافروں کے سامان میں خیانت پر پی آئی اے کنٹری منیجر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مسافروں  کے سامان میں خیانت کا جرم ثابت ہونے پر بحرین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔

کرپشن، بے ضابطگیوں اور دیگر انتظامی مسائل سے تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی قومی ایئرلائن کے افسر کا ایک اور سیاہ کردار سامنے آگیا۔

بحرین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو مسافروں کا سامان ہڑپ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ کنٹری منیجر اویس حنیف پر مسافروں کا رہ جانے والا سامان ایئرپورٹ سے لے کر دفتر لےجانےکا الزام ہے۔

- Advertisement -

بحرین ائیرپورٹ قوانین کے مطابق کسی مسافر کا سامان لےجانا قانون کے مطابق جرم ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ بحرین میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے اور پی آئی اے معاملے کو قانونی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ہر ممکن قانونی مدد کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں