گوجرانوالہ : بیوٹی پارلر مالکن کے قتل میں اہم انکشاف سامنے آیا، قاتلہ سوتن نکلی، پولیس نے ملزمہ فرزانہ اور اس کے بھائی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزکالونی میں بیوٹی پارلرمالکن کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ بیوٹی پارلرمالکن کو سوتن نے بھائی کے ساتھ ملکرقتل کرایا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ فرزانہ اور اس کے بھائی کو ساتھی سمیت گرفتارکرکے آلہ قتل اور موبائل برآمد کرلیا ہے۔
- Advertisement -
حکام کے مطابق ملزمہ فرزانہ نے بھائی کو 24 ہزار روپے کا پستول خریدکردیا، ملزمہ کے شوہر نے مقتولہ سے تیسری شادی کی تھی جس کا اسے رنج تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سےتفتیش مکمل کرکےجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا گیا ہے۔