جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

’لیاری ایکسپریس وے سے متعلق وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کےلیے کھولنے کے فیصلے پر ایم کیو ایم رہنما اور سابق مئیر مصطفی کمال نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے شہر کی لائٹ ٹریفک کیلئے ڈیزائن کی گئی تھی، لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کی اجازت دینے سے اسے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ وزیراعظم  شہباز شریف کو اس حوالے سے غلط بریفنگ دی گئی ہے شہر کے ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے ناردرن بائی پاس کے ٹریکس کو ڈبل اور اس میں توسیع کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کی شہر کی شاہراہوں پر آمدورفت بند کرکے اسے ناردرن بائی پاس پر منتقل کیا جائے وزیراعظم  شہبازشریف اس حوالے سے فی الفور نوٹس لیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لیاری ایکسریس وے کو کارگو کیلیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے، بندرگاہوں کی استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلیے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کیے جائیں، لیاری ایکسپریس وے کو کارگو ٹریفک کیلیے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے، سامان ترسیل مزید بہتر بنانے کیلیے ملیر ایکسپریس وے کو بندرگاہ سے جوڑا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں