اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

وعدہ یہ تھا وزیراعظم بنادیں تو 300 یونٹ بجلی مفت دونگا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل وعدہ یہ تھا کہ وزیراعظم بنادیں تو 300 یونٹ بجلی مفت دوں گا۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں ہر سیاسی جماعت کا منشور ہوتا ہے ہمارے منشور میں 300 یونٹ مفت بجلی، کسان کارڈ شامل تھا، وعدہ یہ تھا کہ وزیراعظم بنادیں تو 300 یونٹ مفت بجلی دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں غریب طبقے کے لیے مفت سولر منصوبے کا آغاز کررہے ہیں، ہم حکومت اور وزارتوں کے خواہشمند نہیں، چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل ہوں۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے ہمیں مزید اقدامات کرنا ہوں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کے مسائل حل کریں، جس دن پاکستان، افغانستان نے مسائل حل کرلیے ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ماضی میں کیا ہوا، مسئلہ یہ ہے کہ ماضی کی غلطیاں پھر نہ کریں، اے پی سی میں سنی سنائی بات نہیں ہوگی، حقیقت ہمارے سامنے رکھی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی کے چند فیصلوں کی وجہ سے ہم دہشت گردی سے نہ نمٹ سکے، ہم سب نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، اتفاق رائے سے جو فیصلے لیے جائیں وہ بہتر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں