شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ جاوید شیخ کے ساتھ اہلیہ سفینہ شیخ کے تین سے چار رشتے دیکھنے گیا تھا۔
اداکار بہروز سبزواری نے اہلیہ سفینہ شیخ کے ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان کے سوال پر بہروز سبزواری سے شادی سے متعلق ماضی کا قصہ سنایا۔
بہروز سبزواری نے بتایا کہ سفینہ کے بہت رشتے آیا کرتے تھے، میں اور جاوید شیخ 3 سے 4 مرتبہ ان کے لیے لڑکے دیکھنے گئے لیکن ان کے والد کبھی راضی نہیں ہوئے۔
سفینہ شیخ نے بتایا کہ اسی دوران ایک رشتہ ایسا بھی آیا جو والد کو پسند آگیا چونکہ والدہ حیات نہیں تھیں اور شادی کے تمام معاملات بڑی بہن کو طے کرنے تھے، اس لیے لڑکے والے رشتہ لے کر پنڈی چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی دوران جب جاوید شیخ جو کسی دوسرے شہر میں شوٹنگ میں مصروف تھے، جب انہیں پتا چلا کہ میرا رشتہ طے ہونے والا ہے تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جاوید شیخ جب شوٹنگ سے واپس آئے تو گھر والوں کو بتایا کہ یہ رشتہ نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ بہروز سے بات پکی کرکے آچکے ہیں۔