اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سلیم شیخ نے موذی مرض کا مقابلہ کیسے کیا؟ اداکار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کے بھائی و اداکار سلیم شیخ نے موذی مرض کا مقابلہ کرنے سے متعلق بتادیا۔

اداکار سلیم نے شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنی بیماری اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

سلیم شیخ نے بتایا کہ 2021 میں بیمار ہوگیا تھا وہ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا، بیماری کے سبب ایسا ڈپریشن ہوا کہ جو بھی میری صحت کو دیکھتا تھا وہ پریشان ہوجاتا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر مشکلات کے سامنے آپ اللہ پر بھروسہ رکھیں، یقین رکھیں تو سب چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

سلیم شیخ نے کہا کہ اگر آپ کی صحت متاثر ہورہی ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے ضروری نہیں کہ آپ بیمار ہیں، اس دوران آپ کو دماغی طور پر اتنا مضبوط ہونا پڑے گا کہ آپ کو وہ چیزیں کچھ بھی نہ لگیں۔

اداکار نے بتایا کہ میں بیماری کے دوران سب کچھ بھول گیا تھا اور وہی کام کیے جو روٹین میں کررہا تھا، ذہن سے نکال دیا تھا کہ کچھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو امتحان میں ڈالتے ہیں اور اس سے نکلنا ہی انسان کا کام ہے۔

اگرچہ انہوں نے بتایا کہ وہ شدید بیمار تھے اور ان کا وزن بھی کافی کم ہوچکا تھا لیکن انہوں نے بیماری کا نام اور سبب نہیں بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں