اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

نوجوان پائلٹ خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نوجوان ٹرینی پائلٹ خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کیسارا کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر 25 سالہ ٹرینی پائلٹ سری کرن ریڈی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

کرن ریڈی کا تعلق نیرڈمیٹ سے تھا جبکہ وہ عبادت کے لیے یادداری مندر جارہا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق صبح تقریباً 4 بجکر 45 منٹ کے قریب کرن ریڈی کی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی اور سڑک کے کنارے ریلنگ سے ٹکرا گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ پائلٹ کی کار کو کسی دوسری گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ غنودگی یا تیز رفتاری کی وجہ سے کار بے قابو ہوگئی ہو تاہم پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں