اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

دسویں جماعت کا طالبعلم اسکول میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگیا، گھر والوں نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

بھارتی ریاست راجستھان کے دوسہ ضلع میں واقع اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دسویں جماعت کا طالب علم اسکول کے کوریڈور سے جارہا تھا کہ اچانک گر پڑا جس کی ویڈیو بھی سی سی ٹی وی کیمرہ میں ریکارڈ ہوگئی۔

اسکول کے دیگر طالب علم اور ٹیچرز وغیرہ اس کے پاس پہنچے، مذکورہ طالب علم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا جبکہ دل کے دورے کو لڑکے کی موت کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی فوری اسکول پہنچ گئی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے دسویں جماعت کے طالب علم کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیوتی با پھولے ہائر سیکنڈری اسکول کا طالب علم یتیندر اپادھیائے دسویں میں زیرتعلیم تھا اور صبح اسکول آیا تھا، کلاس روم کے اندر جاتے ہوئے وہ چلتے ہوئے اچانک منہ کے بل گرا اور بے ہوش ہوگیا۔

اساتذہ نے اسے اٹھایا اور فوراً اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹر پون جروال نے بتایا کہ طالب علم اسپتال لانے سے قبل ہی مرچکا تھا۔

طالب علم کے گھر والوں کے مطابق وہ بچپن سے ہی دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا، تین سال قبل بیمار ہونے پر اسے جے کے لون اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جا رہاہے اسکول میں طالب علم کا ہارٹ فیل ہوا۔ پولیس نے لاش بنا پوسٹ مارٹم کے اسکے گھر والوں کے حوالے کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں