اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

’’ہم سب کو فلسطینیوں کی قربانیوں پرشرم آنی چاہیے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فرانسسکاالبانی نے کہا ہے کہ ہم سب کو فلسطینیوں کی قربانیوں پرشرم آنی چاہیے، اسرائیل نسل کشی کررہا ہے.

نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانی نے فلسطینیوں کو بہادر قرار دیتے ہوئے دنیا کے ممالک کو انکے طرز عمل پر شرمسار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم سب کو اس قربانی پر شرمندہ ہونا چاہیے جو ظلم فلسطینیوں پر کیا گیا، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے اب تو سب عیاں ہوچکا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مسلمانوں کو پھر انخلا کے احکامات دیے ہیں جبکہ غزہ کے کچھ شہروں سے پھر فلسطینیوں کی نقل مکانی شروع ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 193 ہوگئی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 87 ہزار 903 ہوچکی ہے، غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے کیلئے کام کرنے والے 200 کارکن بھی شہید ہوچکے ہیں۔

خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اب تک یو این آر ڈبلیو اے کے 200 کارکنوں کو شہید کرچکا ہے، غزہ میں ہمارے 50 فیصد سے زائد ادارے تباہ ہوگئے۔

یواین آر ڈبلیو اے نے بتایا کہ اقوام متحدہ اداروں میں پناہ لینے والے 500 سے زائد فلسطینیوں کو بھی شہید کیا جاچکا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں انسانیت کیلئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ غزہ میں 10 لاکھ افراد بھوک کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کررہے ہیں، توجہ نہیں دی گئی تو بھوک کا شکار افراد کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں