بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

پاکستان کے پہلے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے خلا میں 6 سال مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلا میں بھیجے گئے پہلے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ نے خلا میں کامیابی کے ساتھ 6 سال مکمل کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی سیارہ پی آرایس ایس ون PRSS-1 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ مصنوعی سیاروں کی خاص قسم ہے۔ اس میں طاقتور کیمرے، ریڈار اور دیگر حساس آلات نصب ہیں، جن کی مدد سے زمین کے مناظر کی صاف شفاف یا ہائی ریزولیشن تصاویر لینا ممکن ہے۔

ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ عسکری اور غیرع سکری مقاصد میں کام آتے ہیں۔ اگرکوئی بھی دشمن چوری چھپے سرحد پار کرے تو تصاویر کے ذریعے اسے شناخت کرنا ممکن ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کو”خلائی آنکھ یا جاسوس سیٹلائٹ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور دنیا میں چند ہی ممالک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کا کنٹرول رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں