بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارت نے آئی سی سی چیئرمین شپ پر نظریں جما لیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت جو دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے اور اپنی من مانیاں کرتا آیا ہے اب اس نے آئی سی سی کی چیئرمین شپ پر نظریں جما لی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کا انتخاب رواں سال نومبر میں شیڈول ہے تاہم انڈین میڈیا اس حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے کہ اگلا آئی سی سی چیئرمین بھارت سے (جے شاہ) ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس رواں ماہ 19 سے 22 جولائی تک کولمبو سری لنکا میں ہوگا اور اس میں آئی سی سی بورڈ میں ایسوسی ایٹس ممالک کے لیے مختص تین نشستوں کے لیے انتخاب ہوگا تاہم نومبر میں شیڈول چیئرمین کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہونے کا امکان ہے اور اس دوڑ میں بی سی سی آئی کے صدر جے شاہ بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سیکریٹری جے شاہ اگلے آئی سی سی چیئرمین ہوں گے اور وہ کرکٹ کی عالمی کونسل کے کم عمر چیئرمین بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جے شاہ خود بھی اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، البتہ تاحال باضابطہ طورپر انہوں نے اپن اس خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ وہ کسی بھی فیصلے سے قبل تمام آپشنز کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل بھی جے شاہ کی جانب سے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں مگر وہ دنیا کے طاقتور ترین بورڈ پر اپنا کنٹرول کھونا نہیں چاہتے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آئین مطابق اگر جے شاہ بورڈ کا صدر بننا چاہتے ہیں تو انھیں 3 برس کا کولنگ آف پیریڈ مکمل کرنا ہوگا۔ وہ یہ وقت آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر گزار سکتے ہیں، اس صورت میں 2028 میں بی سی سی آئی کے صدر بننے کے اہل ہو جائیں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ جے شاہ کے آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر وہ آئی سی سی کا ہیڈ کوارٹر دبئی سے ممبئی منتقل کر سکتے ہیں کیونکہ انہیں دبئی آمدورفت میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

انڈین میڈیا یہ بھی کہہ رہا ہے کہ وہ چیئرمین بننے کے بعد آئی سی سی میں کئی تبدیلیاں لانے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ سال چیئرمین کے عہدے کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے تین سال کی تھی اور موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت نومبر میں ختم ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں