بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

واٹس ایپ میں کیمرے کیلیے زبردست فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے استعمال کرنے والوں کیلیے کیمرے سے متعلق زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئے فیچر میں صارفین واٹس ایپ پر کیمرہ استعمال کرتے ہوئے اس کا زوم لیول بآاسانی ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

یہ فیچر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کیلیے دستیاب ہے جنہوں نے TestFlight ایپ سے iOS کیلیے بیٹا کی تازہ اپ ڈیٹ انسٹال کی ہیں اور آنے والے دنوں میں اسے مزید صارفین کیلیے دستیاب کیا جائے گا۔

- Advertisement -

واٹس ایپ پلیٹ فارم پر کیمرے کے استعمال کو صارفین کیلیے مزید بہتر بنانے کیلیے کام کر رہا ہے جس سے صارفین اپنے پسندیدہ لمحات کی عکس بندی کر سکیں گے۔

آئی او ایس کیلیے واٹس ایپ بیٹا کا ورژن 24.9.10.75 انسٹال کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پلیٹ فارم پر کیمرے کا زوم لیول ایڈجسٹ کرنے کا آپشن موجود ہے۔

کچھ بیٹا ٹیسٹرز کو پلیٹ فارم پر ایک نیا بٹن دیکھنے کو ملا جسے وہ زوم لیول ایڈجسٹ کرنے کیلیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ نیا بٹن ریکارڈنگ میں خلل ڈالے بغیر زوم لیول کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

وہ صارفین جو ریکارڈنگ کے دوران زوم لیول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی انگلی کیمرے کے بٹن پر رکھ کر اوپر یا نیچے سوائپ کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں