بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا پوری اپوزیشن کو موسمی بٹیریں قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے غیرملکی میڈیا سے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں تو میں فون ٹیپ کرنے کی حمایت کروں گا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کی جنگ کے تناظرمیں یہ نوٹیفکیشن ہوا، عمرایوب و دیگراعتراضات کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کے فرمودات کو بھی یاد کرنا چاہیے بانی پی ٹی آئی کی فرمودات بھی سن لیں، بانی پی ٹی آئی نےکہا میرے بھی فون ٹیپ ہوتےہیں اور ضرورٹیپ ہونے چاہئیں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ اس وقت ان کا اسٹیبلشمنٹ سے معاشقہ تھا،ہرجائزناجائزبات اچھی لگتی تھی، آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے، زہراگل رہے ہیں.

وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سمیت سارے اپوزیشن والوں کو موسمی بٹیریں قرار دے دیا۔

گذشتہ روز وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کال ریکارڈنگ کوئی نیاقانون نہیں، آئین میں موجودشخصی آزادیوں کونہیں چھیڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے گا اور اگر کسی نےاس کےخلاف کیا تو سزا ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں