جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ملیر زمین تنازعہ، عدالت سے بورڈ آف ریونیو کے افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عدالت نے ملیر میں 22 ایکڑ زمین کے تنازعہ کیس میں پیش نہ ہونے پر 2 سرکاری افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ملیر میں 22 ایکڑ زمین کے تنازعے کے کیس میں حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت سرکاری افسران پر برہم ہو گئی، سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری/ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکشن آفیسر بورڈ آف ریونیو عزیز احمد چانڈیو کے وارنٹ جاری کر دیے۔

دونوں افسران کے 50 ہزار روپے مالیت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیے گئے ہیں، عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔

- Advertisement -

70 لاکھ اغوا برائے تاوان کیس میں شہری کو ایف آئی آر کے لیے عدالت جانا پڑ گیا

عدالت نے سیکریٹری بورڈ آف ریونیو کو سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود سیکریٹری بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

واضح رہے کہ ایک شہری نے ضلع ملیر میں 22 ایکڑ اراضی کی ملکیت سے متعلق دیوانی مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں