بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

جولائی میں آنے والے بجلی کے بل سے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاور ڈویژن حکام نے گھریلو صارفین کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ اضافے کے بعد بجلی صارفین کا بل جون کی نسبت کم آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافے کے معاملے پر پاور ڈویژن حکام نے وضاحت جاری کردی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں 86 فیصد گھریلو صارفین کیلئے موسم گرما میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، کےالیکٹرک صارفین کو 177ارب روپے کی سبسڈی دے رہےہیں جبکہ ڈسکوزصارفین کو 313 ارب روپےکی سبسڈی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ممبر نیپرامقصودانورخان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے مطابق 65 فیصد صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، بجلی کی قیمت کا تعین 300 روپے فی ڈالر کی شرح پر کیا گیا۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹس میں گزشتہ سال کی نسبت 38 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے، گھریلو صارفین کے لئے 490 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

86 فیصد گھریلو صارفین کو 4 سے 7روپے تک ریلیف دیا گیا ہے اور ڈسکوز کے صارفین کو 730 ارب روپے کی کراس سبسڈی فراہم کررہے ہیں۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہم توٹیرف بڑھا رہے ہیں پھر یہ کم کیسے ہورہا ہے، جون کے مہینے کی ایڈجسٹمنٹس جولائی میں ختم ہوجائیں گی۔

پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ عام آدمی کو لگتا ہے کہ اس کا بل بڑھ جائے گا، ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوگا، اضافے کے بعد بجلی صارفین کا بل جون کی نسبت کم آئے گا اور ایڈجسٹمنٹس ختم ہونے سے بجلی صارفین کا بل مزید کم ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں