بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے بعد ایک اور شخصیت عہدے سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کے بعد اب ٹیم منیجر منصور رانا بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو عہدوں سے فارغ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

منصور رانا
منصور رانا

ذرائع کے مطابق وہاب اور رزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی اورجن کھلاڑیوں کی حمایت کی گئی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا، جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے مخالفت کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل کرنے پر اقدامات کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

سلیکشن کمیٹی سے برطرفی کے بعد وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے تھا لکھا کہ ’ سلیکشن کمیٹی ارکان پر دباؤ ڈالنے کے بیانات سے متفق نہیں ہوں کسی طرح ایک کا ووٹ چھ پر حاوی ہو سکتا ہے‘۔

وہاب ریاض نے کہا تھا کہ سب کچھ ریکارڈ پر ہے، تمام معاملے پر آج اپنا بیان جاری کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں