لاہور: حلقہ این اے ایک سوبائیس کی ابتدائی جانچ پڑتال کے حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر ایاز صادق کو مستعفیٰ ہونا پڑے گا۔
پی ٹی آئی نے حلقہ این اے ایک سوبائیس کی جانچ پڑتال پراپنا شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت این اے ایک سوبائیس کے حوالے سے جھوٹا پروپگینڈا بند کرے، اب تک کئے جانے والے آڈٹ میں کثیر تعداد میں دھاندلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تیس ہزار جعلی ووٹوں اور چودہ پندرہ فار کی بڑے پیمانے پر عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہاکہ ایازصادق اپنا استعفیٰ تیار رکھیں کیوں کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر انہیں مستعفی ہونا پڑے گا۔